LIVE

ملکہ برطانیہ کی قبر کی تصویر منظر عام پر آ گئی

ویب ڈیسک
September 24, 2022
 

الزبتھ دوم کی قبر پر سیاہ پتھرکے صلیب پر ملکہ اور ان کے شوہر فلپ کا نام کندہ ہے۔ فوٹو سوشل میڈیا

رواں ماہ انتقال کرنے والی آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی قبر کی تصویر  منظر عام پر آ گئی ہے۔

یاد رہے کہ آنجہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی تدفین پیر کو سینٹ جارج چیپل میں کی گئی تھی۔

سوشل میڈیا پر وائرل الزبتھ دوم کی قبر کی تصویر پر سیاہ پتھرکے صلیب پر ملکہ اور ان کے شوہر فلپ کا نام کندہ ہے تاہم سرکاری سطح پر تاحال ملکہ الزبتھ دوم کی قبر کی کوئی تصویر جاری نہیں کی گئی ہے۔

سیاہ پتھرکےصلیب پر ملکہ الزبتھ کے ساتھ ان کے والد اور والدہ کے نام بھی کندہ ہیں اور قبر پر ان کی تاریخ پیدائش اور انتقال کے سال بھی درج ہیں۔

یاد رہے کہ ملکہ برطانیہ 1926 میں پیدا ہوئیں اور  رواں ماہ 8 ستمبر کو انتقال کر گئی تھیں، ان کے انتقال کے بعد ان کے بڑے بیٹے چارلس کو برطانیہ کا نیا بادشاہ مقرر کیا گیا ہے۔