LIVE

ویڈیو: رشتوں کے کلچر سے تنگ لڑکی کی بابر اعظم کو شادی کی پیشکش

ویب ڈیسک
September 25, 2022
 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی فین فالوونگ کے بارے میں تو سب کو ہی علم ہے اور ماضی میں کئی مداح ان سے محبت کا اظہار  بھی کر چکی ہیں اور  اس بار بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں ایک خاتون مداح پوسٹر  لیے نیشنل اسٹیڈیم پہنچی اور بابر سے محبت کا برملا اظہار کیا۔

مختصر انٹرویو میں لڑکی نے کہا 'دراصل میری اماں میرے بہت رشتے ڈھونڈ رہی ہیں اور میں اس کلچر سے میں شدید تنگ آچکی ہوں اسی لیے یہ پوسٹر لے کر آئی ہوں تاکہ بابر اعظم اسے دیکھ لیں'۔

مداح نے کہا 'اگر  بابر اسے دیکھ لیں گے تو میری والدہ کافی خوش ہو جائیں گی'، جس پر کیمرے کے پیچھے کھڑے شخص نے سوال کیا کہ 'کیا آپ بابر سے شادی کرنا چاہتی ہیں؟'

سوال کے جواب میں لڑکی نے کہا 'کیوں نہیں، مجھے ان کے کھیلنے کا انداز بے حد پسند ہے'۔

دوسری جانب بابر کی اس مداح کو پوسٹر سمیت میچ کے دوران ٹی وی پر  دکھایا گیا تو کمنٹیٹر نے کہا 'اب اس کا جواب تو بابر اعظم ہی دے سکتے ہیں'۔

خیال رہے کہ 7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو با آسانی 63 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کی تھی۔