LIVE

اسحاق ڈار کل وفاقی وزیر کے عہدےکا حلف اٹھائیں گے، صدر مملکت حلف لیں گے

نوشین یوسف
September 27, 2022
 

اسحاق ڈارکی حلف برداری کی تقریب کل صبح 10 بجے ایوان صدر میں ہوگی: ذرائع— فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اسحاق ڈار کل وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

ذرائع کے مطابق اسحاق ڈارکی حلف برداری کی تقریب کل صبح 10 بجے ایوان صدر میں ہوگی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اسحاق ڈار سے حلف لیں گے۔

خیال رہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا اور ان سے سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی نے حلف لیا۔

مسلم لیگ (ن) نے اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ نامزد کیا ہے۔