LIVE

ڈانس کے دوران زمین پر گڑھا پڑگیا، ساری خواتین اندر گر پڑیں

ویب ڈیسک
September 28, 2022
 

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے جہاں خواتین ویڈیو میں ڈانس کررہی تھیں وہیں زمین پر گڑھا پڑھا اور ساری ڈانسرز خواتین اس گڑھےمیں اوندھے منہ گرپڑیں/ویڈیو اسکرین گریب

 ایسا بھی ہوتا ہے کہ آپ کی خوشی پل بھر میں دکھ میں تبدیل ہو جاتی ہے اور ایسا ہی ایک واقعہ برازیل میں بھی پیش آیا جہاں کچھ خواتین ڈانس کے دوران زمین پر پڑنے والے گڑھے کے اندر گر گئیں۔

سوشل میڈیاپر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں کچھ خواتین کو گروپ کی صورت میں ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے لیکن خواتین کا ڈانس کچھ ہی دیر چل سکا کیونکہ کچھ ہی لمحے بعد زمین پر گڑھا پڑ گیا اور ساری خواتین دھڑام سے اس کے اندر جا گریں۔

ویڈیو میں خواتین کو ڈانس کرتے  اور  زمین پر گڑھا  پڑنے کے بعد اس میں گرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گڑھے میں گرنے والی خواتین کو چوٹیں بھی آئیں جنہیں موقع پر موجود افراد نے اسپتال پہنچایا جہاں انہیں طبی امداد دینے کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔