LIVE

ایف آئی اے نے بلیک میلنگ میں ملوث سائبر ونگ کے افسر سمیت 4 اہلکار گرفتار کر لیے

ویب ڈیسک
September 29, 2022
 

فوٹو: فائل

فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے اینٹی کرپشن ونگ نے لاہور میں شہری کو بلیک میل کر کے رقم بٹورنے کے الزام میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمیت ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے 4 اہلکار وں کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق سائبر کرائم سرکل کے گرفتار اہلکاروں نے ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر غیر قانونی چھاپہ مار کر ایک شہری کامران اور خواتین کو ہراساں کر کے ان سے ڈھائی لاکھ روپے بٹورے تھے۔

گرفتارملزمان میں اسسٹنٹ ڈائریکٹراسد فخر، اے ایس آئی اقبال، کانسٹیبل ذیشان اورمراد شامل ہیں۔

ایف آئی اے اینٹی کرپشن ونگ لاہور کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔