LIVE

عمران خان آڈیو لیک پر خوش یا پریشان؟

ویب ڈیسک
September 29, 2022
 

امریکی سائفر سے متعلق لیک ہونے والی آڈیو پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان خوش ہیں یا پریشان؟

عمران خان نے امریکی سازش کا بیانیہ بنانے کی آڈیو تسلیم کرتے ہوئے پہلے کہا کہ شہباز شریف نے آڈیو لیک کر کے اچھا کام کیا، اب سائفر کو پبلک کر دیا جائے تاکہ قوم کو سازش کا پورا علم ہو سکے۔

پھر کہا آڈیو لیک تو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے، وہ آڈیو لیک پر عدالت جائیں گے۔

گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ سائفر پر تو ابھی وہ کھیلے ہی نہیں ہیں، سائفر کو ایکسپوز ہونے دیں، پھر ہم کھیلیں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں آڈیو لیک کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دیدی گئی ہے۔