LIVE

اسحاق ڈار جب بھی وزیر خزانہ بنا ملک کا دیوالیہ نکال دیا: عمران خان

ویب ڈیسک
September 29, 2022
 

انہیں چپ کرکے تسلیم کرلیا تو ہم میں اور بھیڑ بکریوں میں کوئی فرق نہیں رہے گا: چیئرمین پی ٹی آئی—فوٹو:فائل

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار جب بھی وزیر خزانہ بنا  ملک کا دیوالیہ نکال دیا انہیں چپ کرکے تسلیم کرلیا تو ہم میں اور  بھیڑ بکریوں میں کوئی فرق نہیں رہے گا۔

مظفر آباد میں جلسے سے خطاب  میں عمران خان نے کہا کہ تیاری مکمل کر رہے ہیں، قوم کو جلد کال دینے والے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان کا چیف الیکشن کمشنر چیف الیکٹورل فراڈ ہے، قوم چیف الیکشن کمشنر کو معاف نہیں کرے گی ، وہ فوری مستعفی نہ ہوئے تو قانونی کارروائی کریں گے۔