LIVE

لاہور: معلم نے سبق نہ یاد کرنے پر 9 سالہ طالب علم کو مار مار کر لہو لہان کر دیا

ویب ڈیسک
October 01, 2022
 

مدرسے کے معلم نےکم سن طالبعلم کو سبق یاد نہ کرنے پرڈنڈے سے اس طرح تشدد کا نشانہ بنایا کہ اس کا سر پھٹ گیا: پولیس/ فائل فوٹو

لاہور : کوٹ لکھپت میں مدرسے کے معلم نے 9 سالہ طالب علم کو مار مار کر لہولہان کر دیا جس کے بعد پولیس نے اطلاع ملتے ہی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق 9 سالہ عثمان گھر کے قریب چھوٹی پھاٹکی مدینہ مسجد مدرسے میں پڑھنے جاتا تھا،مدرسے کے معلم ملزم عمران نےکم سن طالبعلم کو سبق یاد نہ کرنے پرڈنڈے سے اس طرح تشدد کا نشانہ بنایا کہ اس کا سر پھٹ گیا۔

پولیس نے واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ عثمان کے سر اور ماتھے پر گہرے زخم آئے ہیں جس کےبعد اسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب  پولیس نے ملزم عمران کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا۔