LIVE

راجن پور: ڈاکوؤں نے وین سے 4 افراد کو اغوا کرلیا

ویب ڈیسک
October 01, 2022
 

واقعہ راجن پور کے علاقے سونمیانی میں پیش آیا جہاں ڈاکوؤں نے ایک وین کو اسلحہ کے زور پر روک کر 4 افراد کو اغوا کرلیا/ فائل فوٹو

راجن پور میں ڈاکوؤں نے وین سے 4 افراد کو اغوا کرلیا۔

پولیس کےمطابق واقعہ راجن پور کے علاقے سونمیانی میں پیش آیا جہاں ڈاکوؤں نے ایک وین کو اسلحہ کے زور پر روک کر 4 افراد کو اغوا کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ڈاکو مغویوں کو لے کر کچے کےعلاقے میں فرار  ہوگئے، مغویوں کی بازیابی کے لیے پولیس کی بھاری نفری نے علاقے میں پہنچ کر آپریشن شروع کردیا۔