LIVE

عالمی صرافہ میں سستا ہونے کے باوجود ملک میں سونا مہنگا ہوگیا

ویب ڈیسک
October 01, 2022
 

10 گرام سونے کا بھاؤ 857 روپے اضافے سے 125600 روپے ہے— فوٹو:فائل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے بڑھ کر ایک لاکھ 46 ہزار 500 روپے ہوگئی۔

10 گرام سونے کا بھاؤ 857 روپے اضافے سے 125600 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 4 ڈالرز کمی سے 1661 ڈالر فی اونس ہے۔