LIVE

'زندگی بھر پڑھائی کرتے بڈھا ہو جاؤں گا' روتے بچے کی ماں کو فریاد کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک
October 02, 2022
 

روز کی پڑھائی سے تنگ بچے کی روتے ہوئے اپنی والدہ سے فریاد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک بچے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ روز روز  پڑھائی سے اکتا کر روتے ہوئے فریاد کر رہا ہے۔

ویڈیو میں بچہ آنسوؤں کے ساتھ روتے ہوئے اپنی والدہ سے بولتا ہے کہ وہ زندگی بھر پڑھائی کرتے کرتے بڈھا ہو جائے گا جس پر اس کی والدہ بچے سے پوچھتی ہیں کہ پڑھائی کرنے سے بوڑھا کیوں ہو جائے گا؟

تو بچہ روتے ہوئے معصومیت سے جواب دیتا ہے 'زندگی بھر پڑھائی کروں گا تو بڈھا ہو جاؤں گا' اور یہ جملہ وہ بار بار دہراتا ہے، جس پر بچے کی والدہ کہتی ہیں تو کیا ہوا پڑھ لکھ کر بڈھا ہو جانا، ان پڑھ رہ کر بڈھا کیوں ہو گا۔

بچے کی اس ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو ہنسنے پر مجبور کر دیا ہے۔