LIVE

روپےکی قدر میں اضافےکا سلسلہ جاری، ڈالر مزید سستا ہوگیا

ویب ڈیسک
October 04, 2022
 

فوٹو: فائل

انٹربینک میں ڈالرکا بھاؤ مسلسل آٹھویں روز کم ہوا ہے۔ 

 انٹربینک میں کاروبارکے اختتام پر ڈالر 225.63 روپےکا ہے، آج  انٹربینک میں ڈالر 1.65 روپے سستا ہوا ہے۔

 رواں کاروباری ہفتے کے دو روز میں ڈالر 2.81 روپے سستا ہوا ہے جب کہ  نئے وزیر خزانہ کی آمد کے بعد ڈالر14 روپے سستا ہوا ہے۔

دوسری جانب  اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1.50 روپے سستا ہوکر 228.50 روپےکا ہے۔