LIVE

توشہ خانہ کیس: ای سی پی نے اسٹیٹ بینک سے عمران کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات مانگ لیں

ویب ڈیسک
October 05, 2022
 

الیکشن کمیشن اسٹیٹ بینک کی طرف سے تفصیلات ملنے کے بعد جائزہ لے گا اور پھر توشہ خانہ کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا جائے گا: ذرائع— فوٹو:فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے اسٹیٹ بینک سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات مانگ لیں۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق اسٹیٹ بینک سے عمران خان کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات کیلئے خط لکھ دیاگیا ہے۔

ذرائع الیکشن کمیشن نے بتایا کہ الیکشن کمیشن اسٹیٹ بینک کی طرف سے تفصیلات ملنے کے بعد جائزہ لے  گا اور پھر توشہ خانہ کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس  پر کئی روز کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔