LIVE

میکسیکو میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قصبے کے میئر سمیت 18 افراد کو ہلاک کر دیا

ویب ڈیسک
October 06, 2022
 

فوٹو: پی پی سی 

میکسیکو میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قصبے کے میئر سمیت 18 افراد کو ہلاک کر دیا، فائرنگ سے تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق مسلح افراد نے مغربی قصبے کے ٹاؤن ہال میں جمعرات کے روز دوپہر کو حملہ کیا، فائرنگ کے نتیجے میں مقامی میئر، پولیس افسران اور کونسل ورکرز بھی ہلاک ہوئے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ  مسلح افراد کے میئر پر قاتلانہ حملے سے پہلے ان کے والد سابق میئر کو بھی ان کے گھر پر ہلاک کیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق حملے کا الزام منشیات فروش گروپ پر عائد کیا جا رہا ہے، حملے کا مقصد ابھی معلوم نہیں ہوسکا تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔