LIVE

انٹرنیٹ صارفین نے عالیہ بھٹ کی ہم شکل ڈھونڈ نکالی

ویب ڈیسک
October 12, 2022
 

سوشل میڈیا پر عالیہ بھٹ کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جس اداکارہ سے ملتی جلتی لڑکی کو ان جیسی مسکراہٹ اور ہیئر کٹ کے ساتھ ویڈیو بناتے دیکھا جاسکتا ہے/فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

سوشل میڈیا پر ان دنوں سلیبرٹیز ہم شکل بآسانی توجہ حاصل کرنے میں مصروف ہیں۔

ایسے میں ایک بار پھر بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی ہم شکل   سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کیے ہوئے ہے۔

سوشل میڈیا پر عالیہ بھٹ کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جس میں اداکارہ سے ملتی جلتی لڑکی کو ان جیسی مسکراہٹ اور ہیئر کٹ کے ساتھ ویڈیو بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں موجود ہم شکل لڑکی کا اکاؤنٹ ’روشنی انصاری‘ کے نام سے بنا ہوا ہے جس میں حال ہی میں عالیہ بھٹ کی ایڈیٹ ویڈیو کے ساتھ بنی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

ویڈیو میں  روشنی کو عالیہ بھٹ کی مشہور فلم ’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ کے  ڈائیلاگز کاپی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین روشنی کو عالیہ کی کاپی قرار دے رہے ہیں۔