LIVE

سی ای او کے الیکٹرک کے وارنٹ گرفتاری جاری

امین انور
October 13, 2022
 

سندھ ہائیکورٹ کا ایڈیشنل آئی جی کو ایک گھنٹے میں سی ای او کے الیکٹرک کو پیش کرنے کا حکم۔ فوٹو فائل

سندھ ہائیکورٹ نے چیف ایگریکٹو آفیسر (سی ای او) کے الیکٹرک کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

عدالت نے ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو کو وارنٹ کی ایک گھنٹے میں تعمیل کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پولیس سی ای او کے الیکٹرک کو ایک گھنٹے میں لاکر پیش کرے۔

کے الیکٹرک کے خلاف سماعت کے دوران سندھ ہائیکورٹ کی بجلی بھی چلی گئی، بجلی بندش سے سندھ ہائیکورٹ میں کیسز کی سماعتیں بھی متاثر ہوئیں، عدالت میں اندھیرے میں کیسز کی سماعت جاری ہے، جنریٹر سے عدالتوں کے آدھے حصے کو بجلی سپلائی ہو رہی ہے۔