LIVE

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: رضوان کی شرٹ میں منفرد بات کیا ہوگی؟

ویب ڈیسک
October 14, 2022
 

رضوان نے ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی کے میچز کے لیے نئی شرٹ کا انتخاب کرلیا/ فوٹو سوشل میڈیا

قومی وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹرائی سیریز کے فائنل سمیت ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی کے میچز کے لیے نئی شرٹ کا انتخاب کرلیا۔

آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچز میں محمد رضوان اپنے سیکنڈ نیم ’رضوان‘ کے بجائے فرسٹ نیم ’محمد‘ نیم کی شرٹ پہن کر کھیلیں گے تاہم رضوان کا شرٹ نمبر 16 ہی رہے گا۔

یاد رہے کہ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 164 رنز کا ہدف دیا جسے پاکستان نے آخری اووز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے سیریز اپنے نام کر لی۔

میچ میں محمد رضوان نے 29 گیندوں پر 34 رنز اسکور کیے۔