LIVE

ڈونلڈ ٹرمپ کی محکمہ انصاف کو حوالگی سے متعلق کمیٹی کی آخری سماعت نامکمل

ویب ڈیسک
October 15, 2022
 

فوٹو: گیٹی امیجز

مجرمانہ طرزعمل پرڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی محکمہ انصاف کے حوالے کرنے سے متعلق امریکی ایوان نمائندگان کی 6 جنوری کمیٹی کی نویں اور ممکنہ طور پر آخری سماعت نامکمل رہی۔

پینل کے کچھ ارکان سمیت کئی افراد نے ٹرمپ کوامریکی محکمہ انصاف کے حوالے کرنے کے اقدام پر زوردیا تھا تاہم اس کی بجائے سابق صدر ٹرمپ کو کمیٹی کے سامنے گواہی کیلئے پیش کرنے کیلئے متفقہ طور پر ووٹ دیا گیا، اقدام کا مقصد ایک علامتی عمل کو دوسرے کیلئے بدلنا تھا۔

امریکی کیپیٹل پر 6 جنوری 2021 کے حملے سے متعلق جرائم کیلئے ٹرمپ پر فرد جرم عائد کرنے یا نہ کرنے سے متعلق فیصلہ کانگریس کی بجائے محکمہ انصاف پر منحصر ہے۔