LIVE

امریکی صدر نے پاکستان سے متعلق بیان دیکر چول ماری: وزیر داخلہ

ویب ڈیسک
October 16, 2022
 

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے پاکستان سے متعلق بیان دیکر چول ماری

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران امریکی صدر کے پاکستان سے متعلق ریمارکس پر تبصرہ کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا امریکی صدر نے خوامخواہ بات کر دی اس معاملے میں پاکستان کا ذکر بھی نہیں تھا۔

ضمنی انتخابات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کسی جگہ پر بھی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی، اگر کسی سے ملنے یا خوشی غم کے لیے گیا ہوں تو اسے الیکشن مہم نہیں کہا جا سکتا۔

ان کا کہنا تھا شفاف الیکشن کے لیے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر فیڈرل ایجنسی سمیت سب کو عمل کرنا چاہیے، اب تک دو مقامات پر معمولی واقعات رونما ہوئے ہیں۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا مجھے بتایا گیا ہے کہ ضمنی الیکشن کا ٹرن آؤٹ 20 سے 25 فیصد ہے، ضمنی الیکشن میں عوام کا فیصلہ تسلیم کیا جانا چاہیے اور عام انتخابات کا جو فیصلہ ہو گا وہ بھی سب کو ماننا چاہیے۔

پی ٹی آئی لانگ مارچ کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جتھہ کلچر کو ہر قیمت پر روکیں گے، 25 مئی کی پالیسی کو 10 سے ضرب دے کر نفاذ کریں گے۔