LIVE

ممنوعہ فنڈنگ کیس: عمران خان کی عبوری ضمانت منظور

اویس یوسفزئی
October 17, 2022
 

عمران خان کے وکلا نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست تیار کر لی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے کو گرفتاری سے روکا جائے: ذرائع۔ فوٹو فائل

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور ہو گئی۔

عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست سیشن کورٹ میں دائر کی تھی جس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل راجہ آصف محمود نے کی۔

عمران خان کے وکلا کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ایف آئی اے کو گرفتاری سے روکا جائے۔

بعد ازاں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان عدالت میں پیش ہوئے جس پر عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی۔ عدالت نے 31 اکتوبر تک عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کی ہے۔

یاد رہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی کل تک حفاظتی ضمانت منظور کر رکھی ہے۔