LIVE

بھارت: بس اور ٹرالر میں تصادم سے 6 افراد ہلاک

ویب ڈیسک
October 18, 2022
 

واقعہ احمدآباد ممبئی نیشنل ہائی وے پر پیش آیا جس میں ہائی وے پر بس نے اوورٹیک کی کوشش کی اور وہ ٹرالر سے جاٹکرائی/ فوٹو بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست گجرات میں بس اور ٹرالر میں تصادم سے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی  میڈیا کے مطابق یہ واقعہ احمدآباد ممبئی نیشنل ہائی وے پر پیش آیا جس میں ہائی وے پر بس نے اوورٹیک کی کوشش  کی اور وہ ٹرالر سے جاٹکرائی۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ حادثے میں مرنے والے تمام افراد بس کے مسافر تھے جن میں خاتون اور بچہ بھی شامل  ہیں۔