LIVE

عمران خان نے نااہلی پر عدالت سے غیر معمولی ریلیف کی یقین دہانی حاصل کی ہے: شرجیل میمن

ویب ڈیسک
October 22, 2022
 

فوٹو: فائل

سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے یقین دہانی حاصل کرلی ہے کہ انہیں اپنی نااہلی پر عدالت سے ایک مرتبہ پھر غیر معمولی ریلیف مل جائے گا۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو قتل کیس کا ریفرنس سپریم کورٹ کے پاس اب تک کیوں زیرِ التوا ہے؟ اس کا فیصلہ کیوں نہیں کیا جاتا؟

اس سے پہلے اپنے بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے سیاست سے گند صاف ہو گیا ہے۔