LIVE

کینیا میں پاکستانی حکام نے ارشد شریف کی شناخت کرلی، میت وطن لانے کے انتظامات

ویب ڈیسک
October 24, 2022
 

ارشد شریف کی وطن واپسی کے لیے ضابطے کی کارروائی کی جارہی ہے: وفاقی وزیر اطلاعات/ فائل فوٹو

کینیا میں پاکستانی حکام نے سینئر صحافی ارشد شریف کی میت کی شناخت کرلی۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان ہائی کمشنر، کینیا کے پولیس حکام اور ڈاکٹرز اس وقت نیروبی میں ڈیڈ ہاؤس میں ہیں، پاکستانی سفیر نے مرحوم ارشد شریف کی شناخت کرلی ہے جس کے بعد اب میت کی واپسی کے لیے قانونی عمل شروع کردیا گیا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ارشد شریف کی وطن واپسی کے لیے ضابطے کی کارروائی کی جارہی ہے، کینیا کے حکام کو ضابطے کی کارروائی جلد مکمل کرنے کی درخواست کی ہے۔