LIVE

ادویات کی پروکیورمنٹ میں غفلت پر تحقیقاتی کمیٹی بنا دی گئی

ویب ڈیسک
October 27, 2022
 

فوٹو: فائل

ادویات کی پروکیورمنٹ میں غفلت پر سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد احمد کی ہدایت پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی، انکوائری کمیٹی مکمل تحقیق کے بعد 7 دن کے اندر رپورٹ پیش کرے گی۔

ادویات کی پروکیورمنٹ میں غفلت کے معاملے پر سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد احمد کی ہدایت پر تحقیقاتی کمیٹی میں اسپیشل سیکرٹری صالحہ سعید، ڈائریکٹر جنرل ڈرگ کنٹرول محمد سہیل، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر محمد یونس شامل ہیں۔

اس حوالے سے ڈاکٹر ارشاد کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیٹی معاملے کی مکمل تحقیق کے بعد 7 دن کے اندر رپورٹ پیش کرے،  کمیٹی مکمل شفافیت اور ذمہ داری سے رپورٹ پیش کریے گی۔

انہوں نے کہا کہ ادویات کی کمی کا باعث بننے والے عناصر سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز کی جانب سے ادویات کی پروکیورمنٹ میں غفلت برتی گئی جس سے ادویات کی ممکنہ کمی کا خدشہ ہے۔