LIVE

’پاکستان کا کوئی صحافی ایسا نہیں جسے بحیثیت ڈی جی آئی ایس آئی لفافہ کہہ سکوں‘

ویب ڈیسک
October 27, 2022
 

پاکستان کے صحافی بہت خطرات کے باوجود اپناکام بہت اچھا کررہے ہیں، صحافیوں کو لفافہ کہنے کے خلاف ہوں: ڈی جی آئی ایس آئی/ اسکرین گریب

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے پاکستان کےصحافیوں کے کام کی تعریف کی ہے۔

راولپنڈی میں میڈیا بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے کہا کہ پاکستان کے صحافی بہت خطرات کے باوجود اپناکام بہت اچھا کررہے ہیں، صحافیوں کو لفافہ کہنے کے خلاف ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی صحافی ایسا نہیں جسے میں بحیثیت ڈی جی آئی ایس آئی لفافہ کہہ سکوں۔