LIVE

ارشد شریف کے ساتھ فائرنگ کے وقت موجود دونوں افراد کا تعلق کہاں سے ہے؟

کاشف مشتاق
October 28, 2022
 

فوٹو: فائل

صحافی ارشد شریف پر فائرنگ کے وقت ان کے ساتھ گاڑی میں موجود دونوں افراد کے حوالے سے جیو نیوز نے پتہ لگا لیا ہے۔

فائرنگ کے وقت ارشد شریف کے ساتھ گاڑی میں موجود خرم اور اس کے بھائی وقار کا تعلق کراچی سے ہے۔

اطلاعات کے مطابق دونوں بھائی کراچی میں ڈیفنس کے علاقے میں  رہائش پذیر تھے۔

معلوم ہوا ہے کہ دونوں بھائی خرم اور وقار کچھ عرصے سے ملک سے باہر ہیں جبکہ  خرم اور  وقار کے والد ایک روز پہلے ڈیفنس کراچی کا یہ مکان چھوڑ کر کہیں چلے گئے ہیں۔