LIVE

ویڈیو: ماں اور بچہ ٹرین کی زد میں آنے سے بال بال بچ گئے

ویب ڈیسک
November 02, 2022
 

بھارتی شہر ممبئی کے ریلوے اسٹیشن پر ریلوے پولیس اہلکار نے اپنی حاضر دماغی سے ماں اور بچے کو ٹرین کی زد میں آنے سے بچا لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ممبئی کے ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا جہاں ایک خاتون اپنے بچے کو گود میں لیے چلتی ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش کر رہی تھی،  جیسے ہی ٹرین نے اپنی رفتار تیز کی تو خاتون سمیت دیگر مسافر چڑھنے کے لیے دوڑ پڑے اور اسی دوران وہ اپنا توازن کھو بیٹھی۔

واقعے کی ویڈیو پلیٹ فارم پر لگے سی سی ٹی وی فوٹیج  سے سامنے آئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موقع پر موجود ریلوے پولیس اہلکار نے خاتون کوگرتا دیکھ کر حاضر دماغی کا استعمال کیا اور خاتون اور بچے کو ٹرین کی زد میں آنے سے بچا لیا۔