LIVE

ملک میں سونا مزید مہنگا ہوگیا

ویب ڈیسک
November 02, 2022
 

سونے کی فی تولہ قیمت 450 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 51 ہزار 550 روپےہوگئی ہے— فوٹو: فائل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر 450 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 450 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 51 ہزار 550 روپےہوگئی ہے۔

10گرام سونا 386 روپے اضافے سے ایک لاکھ 29 ہزار 930 روپےکا ہوگیا ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونےکی فی اونس قیمت 2 ڈالر اضافے سے 1655 ڈالر ہوگئی ہے۔