LIVE

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، 135 پوائنٹس کا اضافہ

ویب ڈیسک
November 02, 2022
 

بازار میں آج 23 کروڑ شیئرز کے سودے 6.24 ارب روپے میں طے ہوئے— فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا اور 100 انڈیکس 135 پوائنٹس اضافے سے 41944 پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 278 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ بازار میں آج 23 کروڑ شیئرز کے سودے 6.24 ارب روپے میں طے ہوئے۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 18 ارب روپے بڑھ کر 6753 ارب روپے ہے۔