LIVE

ٹوئٹر نے آج سے ملازمین کو فارغ کرنےکا اعلان کردیا

ویب ڈیسک
November 04, 2022
 

کٹوتیاں ٹوئٹر کو ترقی کی طرف لے جانے کے لیے کی جارہی ہیں: ملازمین کو کمپنی کی میل/ فائل فوٹو

ٹوئٹر نے آج سے ملازمین کو فارغ کرنےکا اعلان کردیا جس سلسلے میں ملازمین کو ای میلز بھی جاری کی گئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ای میل میں کمپنی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کٹوتیاں ٹوئٹر کو ترقی کی طرف لے جانے کے لیے کی جارہی ہیں۔

کمپنی کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسی سلسلے میں دفاتر عارضی طور پر بند کردیے جائیں گے اور بیج تک رسائی معطل کردی جائے گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ای میل میں مزید کہا گیا ہے ہم اپنی عالمی افرادی قوت کو کم کرنے کے مشکل عمل سے گزریں گے۔

واشنگٹن پوسٹ اور نیویارک ٹائمز کے مطابق ٹوئٹرکےساڑھے 7 ہزار ملازمین میں سے آدھے فارغ کردیے جائیں گے۔