LIVE

روسی تیل کی خریداری پر یورپی پابندی کا امکان، عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونا شروع

ویب ڈیسک
November 04, 2022
 

برطانوی خام تیل برینٹ کروڈ آئل 98 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا— فوٹو: فائل

لندن: روسی تیل کی خریداری پر یورپی یونین کی جانب سے پابندی عائد کیے جانے کے امکانات پر  عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ شروع ہوگیا۔

برطانوی خام تیل برینٹ کروڈ آئل 98 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) 92 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود ہے۔

 اس کے علاوہ گیس کی قیمت بھی 4 فیصد سے زائد اضافے سے 6 ڈالر 23 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی ہے۔