LIVE

دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم شہدائے جموں منا رہے ہیں

ویب ڈیسک
November 06, 2022
 

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں ظالمانہ کارروائیاں روکنے کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے: کانفرنس

مقبوضہ کشمیر اور  دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم شہدائے جموں منا رہے ہیں۔ 

حریت کانفرنس کا کہنا ہے عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں ظالمانہ کارروائیاں روکنے کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے۔

حریت کانفرنس نے مطالبہ کیا ہے کہ تنازع کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے۔

خیال رہے نومبر1947 کے پہلے ہفتے میں ڈوگرا فوج نے ہزاروں کی تعداد میں کشمیریوں کو پاکستان ہجرت کرتے وقت شہید کر دیا تھا۔