LIVE

دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے برطانیہ کے سنیما گھروں میں جاتے ہی تہلکہ مچا دیا

ویب ڈیسک
November 06, 2022
 

دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی تین بھارتی فلموں " ملی"، "فون بھوت " اور "ڈبل ایکس ایل" کو مات دے کر آگے نکل گئی۔ فائل فوٹو

دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے برطانیہ میں صرف ایک دن میں 24 ہزار پاؤنڈ کی کمائی کر کے سب کو حیران کر دیا۔

جیو فلمز کی پیشکش لاشاری فلمز اور انسائیکلو میڈیا کی بلاک بسٹر فلم 'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' کی کامیابیوں کا سفر تیزی سے جاری ہے اور فلم نے برطانیہ میں بھی تہلکہ مچا دیا ہے۔

دی لیجنڈ آف مولا جٹ  نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی  تین بھارتی فلموں " ملی"، "فون بھوت " اور "ڈبل ایکس ایل" کو مات دے کر آگے نکل گئی۔

 یاد رہے کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ 13 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کی گئی تھی جو کامیابی کے جھنڈے گاڑھتے ہوئے 200 کروڑ کے کلب میں داخل ہو چکی ہے۔