LIVE

سابق آسٹریلوی کرکٹر نے جنوبی افریقا کے کپتان کو ’کمرے میں ہاتھی‘ قرار دیدیا

ویب ڈیسک
November 07, 2022
 

نیدرلینڈز سے حیران کن شکست کے بعد پروٹیز کو ٹیمبا کو ٹاپ آرڈر میں کھلانے کے فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہیے/ فائل فوٹو

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم میچ میں نیدرلینڈز سے شکست کے بعد سابق آسٹریلین کرکٹر نے جنوبی افریقی کپتان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

سابق آسٹریلوی کرکٹر ٹام موڈی نے جنوبی افریقا کے کپتان ٹیمبا بوواما کو کمرے میں بند ہاتھی قرار دیا۔

کرکٹ ویب سائٹ سے گفتگو میں ٹام موڈی نے کہا کہ نیدرلینڈز سے حیران کن شکست کے بعد پروٹیز کو ٹیمبا کو ٹاپ آرڈر میں کھلانے کے فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بلا شک و شبہ کہ ٹیمبا کی فارم کمرے میں بند ہاتھی کی طرح ہے، پروٹیز کے پاس ٹی ٹوئنٹی کے لیے اس سے اچھے بلے باز ہیں جنہیں کھلانا چاہیے، اس پر بحث ہوگی، خاص طور پر ٹاپ آرڈر پریہ ایک اہم معاملہ ہے۔

ٹام موڈی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ٹیمبا کا موازانہ آسٹریلیا کے ایرون فنچ سے کیا۔