LIVE

وفاقی حکومت کا آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کو تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ

اشرف ملخم
November 08, 2022
 

پنجاب حکومت نےفیاض دیوکوآئی جی پنجاب تعینات کرنےکی سفارش کررکھی ہے: ذرائع— فوٹو: پنجاب پولیس

وفاقی حکومت نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب فیصل شاہکار کو تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا کہنا تھاکہ فیصل شاہکار نے وفاق کو درخواست کی تھی کہ انہیں تبدیل کردیاجائے لیکن انہیں تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان پرحملےکےبعدفیصل شاہکارنےآئی جی پنجاب کےطورپرکام کرنےسےمعذرت کی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ پنجاب حکومت نےفیاض دیوکوآئی جی پنجاب تعینات کرنےکی سفارش کررکھی ہے۔