LIVE

عمران خان کا اپنے قتل کی سازش کے مزید نام سامنے لانے کا اعلان

ویب ڈیسک
November 09, 2022
 

مجھے اپنے قتل کے سازش کا 2 ماہ پہلے ہی پتہ چل گیا تھا، وزیرآباد میں مجھے اسکرپٹ کے مطابق قتل کرنے کی کوشش کی گئی: سابق وزیراعظم— فوٹو:فائل

سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے قتل کی سازش کے مزید نام سامنے لانے کا اعلان کردیا۔

اپنی ٹوئٹ میں عمران خان کا کہنا تھاکہ اگلے چند دنوں میں ایسے نام سامنے لاؤں گا جو مبینہ طور پر میرے قتل کی سازش پر عملدرآمد کرا رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے قتل کے سازش کا 2 ماہ پہلے ہی پتہ چل گیا تھا اور میں نے 24 ستمبر کو رحیم یار خان اور 7 اکتوبر کو میانوالی کے جلسوں میں  میں اس کا پردہ بھی چاک کیا تھا۔

ان کا کہنا تھاکہ وزیرآباد میں مجھے اسکرپٹ کے مطابق قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔