LIVE

ویڈیو: سیمی فائنل میں شکست کے بعد کوہلی کی وطن واپسی، ائیرپورٹ پر مداحوں نے گھیر لیا

ویب ڈیسک
November 13, 2022
 

بھارت کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد سابق کپتان ویرات کوہلی وطن واپس آگئے جس کے بعد انہیں ائیرپورٹ پر مداحوں نے گھیر لیا۔

سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں 10 وکٹوں سے شرمناک شکست کے بعد ویرات کوہلی آسٹریلیا سے بھارت واپس چلے گئے جس کے بعد مداحوں  نے ائیرپورٹ پر کرکٹر کا استقبال کیا۔

ویرات کوہلی سکیورٹی گارڈز کے ہمراہ ائیرپورٹ سے باہر نکلے تو کئی مداحوں نے ان سے سیلفی کی درخواست کی۔

کوہلی نے اپنا بیگ گاڑی میں رکھا اور مداحوں کی جانب متوجہ ہوگئے، ویرات نے تمام مداحوں کے ساتھ سیلفیاں لیں۔