LIVE

پاکستان ٹیم پیر کی رات آسٹریلیا سے بذریعہ دبئی پاکستان روانہ ہوگی

فیضان لاکھانی
November 14, 2022
 

فوٹو: پی سی بی 

قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے بعد آج ( پیر)  کی رات آسٹریلیا  سے بذریعہ دبئی پاکستان روانہ ہوگی۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اپنے نام کرلیا۔

ورلڈکپ ختم ہونے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ آج رات 10 بجے میلبرن سے بذریعہ دبئی پاکستان روانہ ہوگا ، قومی ٹیم 15 اور 16 نومبر کی درمیانی شب پاکستان پہنچے گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر منصور رانا، کپتان بابراعظم، نسیم شاہ، فیلڈنگ کوچ عبدالمجید اور بیٹنگ کوچ محمد یوسف میلبرن سے لاہور جبکہ ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق، شاداب خان، حارث رؤف، محمد نواز اور حیدر علی میلبرن سے راولپنڈی پہنچیں گے۔

اس کےعلاوہ محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، افتخار احمد اور خوشدل شاہ میلبرن سے پشاور جبکہ اسسٹنٹ بولنگ کوچ عمر رشید، شان مسعود اور فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کراچی پہنچیں گے۔

دوسری جانب بولنگ کوچ شان ٹیٹ دبئی سے برطانیہ روانہ ہوں گے۔