LIVE

پنجاب حکومت کی جانب سےکرشنگ سیزن کی تاریخ نہ دینے سےچینی کی قیمت میں اضافہ

ویب ڈیسک
November 14, 2022
 

فوٹو: فائل

پنجاب حکومت کی جانب سےگنے کی امدادی قیمت کے اعلان میں تاخیر  اور کرشنگ سیزن کی تاریخ نہ دینے سے پنجاب میں چینی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

پنجاب میں ہول سیل میں ایک کلو چینی کی قیمت میں 5 روپے اضافہ ہوگیا ہے اور فی کلو چینی 90 روپے ہوگئی ہے جب کہ ریٹیل میں چینی 95 سے 100 روپےفی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔

گزشتہ سالوں میں گنےکی سپورٹ پرائس ( امدادی قیمت) ستمبر میں جاری کی جاتی رہی ہے، چند روز قبل رمضان شوگر ملز  نےگنےکی کرشنگ کے آغاز کا اعلان کیا تو پنجاب حکومت نے یہ کہہ کر روک دیا کہ ابھی گنےکی سپورٹ پرائس کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔