LIVE

عمران خان پر حملے کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی کا سربراہ پھر تبدیل

ذیشان بخش
November 15, 2022
 

چیئرمین تحریک انصاف لانگ مارچ کے دوران وزیرآباد میں فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہوگئے تھے — فوٹو:فائل


لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر ہونے والے حملے کی تحقیقات کیلئے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جےآئی ٹی) کا سربراہ ایک بار پھرتبدیل کردیا گیا۔

کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور غلام محمود ڈوگر کو جے آئی ٹی کا کنوینرمقرر کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آر  پی او ڈیرہ غازی خان سیدخرم ، اےآئی جی انویسٹی گیشن برانچ  پنجاب احسان اللہ چوہان ، ایس پی پوٹھوہار راولپنڈی ملک طارق محمود اور ایس پی سی ٹی ڈی نصیب اللہ کو جے آئی ٹی کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ  جےآئی ٹی وزیرآبادمیں عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملےکی تحقیقات کرے گی۔

ذرائع کے مطابق غلام محمود ڈوگر کو عمران خان کی رائے سے جےآئی ٹی کا سربراہ بنایا گیا ہے۔