LIVE

سنسر بورڈ نے فلم جوائے لینڈ کے بعض حصے حذف کرنے کے بعد نمائش کی اجازت دے دی

طاہر خلیل
November 16, 2022
 

کابینہ کمیٹی نے گزشتہ روز فلم کو دیکھ کر معاملہ فل بورڈ کے سپرد کر دیا تھا— فوٹو:فائل

مرکزی فلم سنسر بورڈ کے فل بورڈ نے فلم جوائے لینڈ کے بعض حصے حذف کر نے کے بعد نمائش کی اجازت دے دی۔

فلم جوائے لینڈ کے معاملے پر مرکزی فلم سنسر بورڈ کے فل بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں  فلم کو دیکھا گیا اور اس کے کچھ حصے حذف کر دیے گئے۔

فل بورڈ نے فلم کے بعض حصے حذف کر نے کے بعد نمائش کی اجازت دے دی ہے۔

واضح رہے کہ جوائے لینڈ پر بعض مکاتب فکر کے اعتراض کے بعد وزیر اعظم نے کابینہ کمیٹی بنائی تھی اور کابینہ کمیٹی نے گزشتہ روز فلم کو دیکھ کر معاملہ فل بورڈ کے سپرد کر دیا تھا۔

خیال رہے کہ فلم جوائے لینڈ کی کہانی ایک خواجہ سرا کی زندگی پر بنائی گئی ہے جس کو سرمد کھوسٹ اوراپوروا چرن نے پروڈیوس کیا ہے، فلم کا میوزک عبداللہ صدیقی کی جانب سے پیش کیا گیا ہے۔