LIVE

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا

ویب ڈیسک
November 17, 2022
 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا، 100 انڈیکس 164 پوائنٹس کم ہو کر  42819 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 329 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 43104 رہی۔

بازار میں 18 کروڑ شیئرز کے سودے 6 ارب روپے میں طے ہوئے، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 32 ارب روپے کم ہوکر 6836 ارب روپے ہے۔