LIVE

عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نے یوکرینی جوہری پلانٹ پر روسی دعویٰ کو تشویش ناک قرار دے دیا

ویب ڈیسک
November 18, 2022
 

فوٹو: فائل

عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نے روس کی جانب سے یوکرین کے زاپوریزہیا (Zaporizhzhia) جوہری پلانٹ کی ملکیت کے دعوؤں کو تشویش ناک قراردے دیا۔

کینیڈا اور فن لینڈ کی جانب سے پیش کردہ ایک قرارداد میں ماسکو سے مطالبہ کیا گیا  کہ روس فوری طور  پر اپنے فوجی اور دیگر اہلکاروں کو  پلانٹ سے نکالے اور یوکرین میں کسی بھی جوہری تنصیب کے خلاف تمام کارروائیاں بند کرے۔

ذرائع کے مطابق کینیڈا اور فن لینڈ کی پیش کردہ قرارداد کو 24 ووٹ ملے، روس اور چین نے مخالفت میں ووٹ دیا جبکہ پاکستان، بھارت، جنوبی افریقہ، نمیبیا، کینیا، ویتنام اور سعودی عرب نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔