LIVE

گوجرانوالہ: بہادر طالبہ نے ملزم سے اسلحہ چھین کر ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی

عثمان خلیل
November 19, 2022
 

گوجرانوالہ کے علاقے گلشن کالونی میں یونیورسٹی کی طالبہ نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزم سے اسلحہ چھین کر ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی۔

پولیس کے مطابق بس اسٹینڈ پر موجود طالبہ یونیورسٹی بس کا انتظار کر رہی تھی کہ دو مسلح ڈاکوؤں نے طالبہ سے  پرس چھیننے کی کوشش کی جس پر طالبہ نے ڈاکو سے پستول چھین لی۔

پولیس کے مطابق اس دوران طالبہ اور ڈاکوؤں کےدرمیان مزاحمت ہوئی اور شہری جمع ہوگئے جس کے بعد لوگوں نے ڈاکوؤں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس کی جانب سے ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔