LIVE

عمران خان کا اومنی گروپ کے پلی بارگین کا دعویٰ غلط نکلا

ایاز اکبر یوسف زئی
November 19, 2022
 

 عمران خان کی جانب سے اومنی گروپ پر 9 ارب روپے کی پلی بارگین کا دعویٰ بھی غلط ہے: نیب ذرائع۔ فوٹو فائل

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے اومنی گروپ کے پلی بارگین کرنےکا دعویٰ غلط نکلا۔

عمران خان نے گزشتہ روز لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ اومنی گروپ کی 9 ارب روپے پلی بارگین ہو گئی ہے اور نیب قوانین میں ترمیم کے بعد اب یہ رقم حکومت کو اومنی گروپ کو دینی پڑے گی۔

تاہم نیب ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ احتساب عدالت میں اومنی گروپ کی کسی پلی بارگین کا ریکارڈ نہیں ہے اور عمران خان کی جانب سے اومنی گروپ پر 9 ارب روپے کی پلی بارگین کا دعویٰ بھی غلط ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس حوالے سے نیب نے بھی کسی قسم کی کوئی منظوری نہیں دی ہے۔