LIVE

نیا پاکستان سرٹیفیکیٹس میں سرمایہ کاری میں کمی کا رجحان

ریاض اینڈی
November 19, 2022
 

فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ستمبر میں 19 کروڑ  ڈالر مالیت کے نیا پاکستان سرٹیفیکیٹس فروخت کیےگئے ۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر 2022 تک نیا پاکستان سرٹیفیکیٹس میں 76 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے جو اگست میں 95 کروڑ اور رواں سال مارچ میں ایک ارب 42 کروڑ ڈالر تھی۔

مارچ سے نیا پاکستان سرٹیفیکیٹس میں سرمایہ کاری کم ہو رہی ہے۔

مارکیٹ ماہر ریحان عتیق کہتے ہیں کہ اس کی ایک وجہ امریکا میں شرح سود بڑھانا بھی ہے، ڈالر سرٹیفیکیٹس میں سرمایہ کاری کی لاگت امریکا مارچ سے بڑھا رہا ہے جس کے ساتھ باقی دنیا کے ریٹ ایڈجسٹ ہو رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان سرٹیفیکیٹس پر منافع 7 فیصد ہے جو ہمارے سیاسی خدشات کا پریمیئم شامل کرلینے کے بعد کم ہے، اس لئے مارچ سے انخلاء دکھائی دے رہا ہے۔