LIVE

ویڈیو: دبئی میں شہناز گِل اپنے ہی باڈی گارڈ پر بھڑک گئیں

ویب ڈیسک
November 19, 2022
 

بھارتی اداکارہ شہناز گل ان دنوں ایک تقریب میں شرکت کیلئے دبئی میں ہیں جہاں ان کی اپنے ہی باڈی گارڈ کے ساتھ ہونے والی بحث کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے— فوٹو: اسکرین گریب

بھارتی اداکارہ شہناز گل ان دنوں ایک تقریب میں شرکت کیلئے دبئی میں ہیں جہاں ان کی اپنے ہی باڈی گارڈ کے ساتھ ہونے والی بحث کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہناز گل کے ارد گرد مداحوں کا رش لگا ہوا ہے اور اس دوران ان کا باڈی گارڈ فینز کو دور رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔

اسی دوران گارڈ نے ایک مداح کو دھکا دیا تو شہناز گل اپنے باڈی گارڈ پر بھڑک گئی اور کہا کہ ’آرام سے، کیا پرابلم ہے، پینک کیوں کر رہے ہو؟ مداحوں کو قریب آنے سے مت روکیں، یہ تصویریں ہی بنوانے تو آرہے ہیں۔‘

شہناز گل کی یہ بات سن کر وہاں موجود ان کے فینز نے تالیاں بھی بجائیں۔