LIVE

صادق آباد میں مقابلے کیلئے گئے دوپہلوان مبینہ طورپر اغوا

ویب ڈیسک
November 20, 2022
 

پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی ممتاز چانگ نے پولیس پر ڈاکوؤں سے ملی بھگت کا الزام عائد کیا ہے۔ فوٹو فائل

پنجاب کے شہر صادق آباد میں دوپہلوانوں کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا۔

اہلخانہ نے دونوں پہلوانوں کو  بازیاب کروانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغوی ہاشم خان اور راحیل خان ملاکھڑا کے لیے گئے تھے اور اغوا ہوگئے۔

اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی ممتاز چانگ نے پولیس پر ڈاکوؤں سے ملی بھگت کا الزام عائد کرتے ہوئے آج سکھر ملتان موٹر وے اور اوباڑو کشمور روڈ پر احتجاج اور دھرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔