LIVE

امریکی ریاست کولوراڈو کے نائٹ کلب میں فائرنگ ،5 افراد ہلاک ، 25 زخمی، ملزم گرفتار

ویب ڈیسک
November 21, 2022
 

فوٹو : فائل

امریکی ریاست کولوراڈو کے شہر کولوراڈو اسپرنگ کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

 امریکی صدر جو بائیڈن نے واقعے کی مذمت کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ہم جنس پرستوں کے کلب میں فائرنگ کرنے والے مشتبہ 22 سالہ نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار نوجوان کی شناخت اینڈرسن لی کے نام سے ہوئی ہے، فائرنگ کے محرکات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

نائٹ کلب میں فائرنگ کا واقعہ ہفتے کی رات کو پیش آیا تھا۔