LIVE

بھارت: درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، 38 افراد زخمی

ویب ڈیسک
November 21, 2022
 

حادثہ پونے بنگلور ہائی وے پر نوالے پل کے قریب پیش آیا: بھارتی میڈیا۔ فوٹو فائل

بھارت میں پونے بنگلور ہائی وے پر ٹینکر کئی گاڑیوں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 38 افراد زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ پونے بنگلور ہائی وے پر نوالے پل کے قریب پیش آیا، ٹرک کی گاڑیوں کو ٹکر کے نتیجے میں 50 کے قریب گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق ٹریفک حادثے میں 38 افراد زخمی ہوئے جبکہ 48 گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات کا پتہ چلانے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔